سعودی عرب کا تاریخی شہر ’ طائف ‘ جہاں نبی کریمﷺ نے اللہ کا پیغام پہنچانےکیلئے سختیاں برداشت کیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کا تاریخی شہر طائف جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا پیغام پہنچانےکیلئے سختیاں برداشت کیں، مکہ سے تقریباً40 میل کے فاصلے پر خوبصورت وادی، زرخیز باغات اور پہاڑی سلسلے پر مشتمل طائف کا علاقہ ہے۔خوبصورت راہداریوں کے ساتھ پہاڑوں کے دامن میں کئی خوبصورت ریسٹورینٹ ، کیمپنگ اور تفریحی سرگرمیوں کے مقامات سیاحوں کیلئے کشش رکھتے ہیں جہاں عرب ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے امور خانہ داری کے قدیم طریقہ کار کی عکاسی بھی کی جاتی ہے۔طائف کی مشہور القریش روز فیکٹری قبیلہ قریش کے لوگوں نے قائم کی ہے، انتہائی خوشبودار پھولوں سے حاصل عرق سے خاص پرفیوم ، کریم اور لوشن تیار کیے جاتے ہیں جو اب تک صرف شاہی خاندان کے زیراستعمال یا حکومتی تحائف کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، فیکٹری میں مخصوص پرانے طریقے سے پھولوں کاعرق نکالا جاتا تھا۔نمائندہ سعودی ٹورزم اتھارٹی ڈاکٹر عماد کشمیری کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت اب فیکٹری کی مصنوعات کو مارکیٹ میں فروغ دیا جائے گا جس کیلئے نیا پلانٹ بھی لگایا جائے گا اور مالی و فنی معاونت بھی فراہم کی جائے گی ۔طائف میں اہم تاریخی مقامات میں مسجد عباس اور اس کے قریب وہ مقام بھی ہے جہاں دیوار طائف تھی ، عرب سرداروں کو دین اسلام کی دعوت دینے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام پر اوباش اور آوارہ نوجوانوں نے پتھروں سے لہولہان کیا ۔جبرائیل علیہ السلام کے اجازت طلب کرنے پر بھی آپ نے پہاڑوں کے درمیان طائف کے لوگوں کو پیسنے کی اجازت نہ دی بلکہ ان کے حق میں دعا فرمائی ، اب اس جگہ پر رونق بازار قائم ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر