امریکی جج نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ کی وفاقی عدالت نے امریکا کے استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج اور ایلون مسک کو یوایس ایڈ ادارے کے خلاف مزید اقدامات کرکے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔عدالت نے حتمی حکمنامہ مدعی کےحق میں جاری ہونے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کو یوایس ایڈ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کوپھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کےلیےاقدامات کا بھی حکم دے دیا۔مقدمہ یوایس ایڈ کے 2 درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے اسٹیٹ ڈیموکریسی ڈیفنڈرز گروپ نے دائرکیا تھا۔مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسییوں پر بہت زیادہ اتھارٹی حاصل کرلی ہے جوکہ امریکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا اور آئینی کے تحت یہ اتھارٹی صرف وہی شخص استعمال کرسکتا ہےجسے صدرنے نامزد کیا ہوا اور سینیٹ نے اسکی بطور افسر توثیق کی ہو۔میری لینڈ کی وفاقی عدالت کے جج تھیوڈور کی جانب سے یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کی کوششوں پر ضرب قراردیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر