اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کےعلاقہ مداخیل میں مدرسےکی پرانی دیوار گرگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
خیبر: مدرسےکی دیوارگرنے سے 4 بچےجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے



