اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملزمان کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے میری ضمانت منسوخ کر دی ہے، حسن ابدال کی ایف آئی آر میں میری ضمانت منسوخ کی گئی ہے۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ٹرک کی اسکرین توڑی اور بسکٹ چرائے، یہ اس حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف رویے کی ایک جھلک ہے، صرف ریکارڈ کے لیے بتا دوں کہ میں موقع واردات پر موجود ہی نہیں تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری پر عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کردی



