اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کی یونیورسٹیز میں تدریسی عمل سکیورٹی خدشات کی بناء پرغیرمعینہ مدت کے لیے آن لائن کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل آن لائن کردیاگیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی کو چند طلبہ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بندکیاگیا ہے۔
کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کی بناء پر یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا



