پاکستان کا سلامتی کونسل پر افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف کارروائی کو ترجیح دینے پر زور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) 15 رکنی کونسل نے اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے، اس قرارداد کا ابتدائی مسودہ چین اور پاکستان نے تیار اور پیش کیا تھا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبان حکومت داعش کے خاتمے میں مؤثر ثابت نہیں ہوئی، اس نے کئی دیگر دہشتگرد گروہوں کو برداشت کیا ہے اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں ملوث ہے۔پاکستانی مندوب نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے حملے کو اجاگر کیا جس میں دہشتگردوں نے سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور 25 بے گناہ افراد کو ہلاک کیا۔منیراکرم نے سلامتی کونسل کو بتایاکہ حملے کے دوران دہشتگردوں کا اپنے ‘ہینڈلرز’ سے افغانستان میں مسلسل رابطہ تھا جہاں سے اس حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں، شواہد ہیں کہ یہ حملہ ہمارے بنیادی مخالف نے اپنے افغان پراکسیز کے ذریعے شروع اور مالی اعانت فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد حملے واضح طور پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور خاص طور پر پاکستان کے چین کے ساتھ تعاون اور سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر