پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پرگفتگوکی گئی۔سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی کے بیشتر ممبران نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر بھی اعتراض کیا۔ذرائع کے مطابق ممبران نے کہا کہ عامر ڈوگر کو سیاسی اور کورکمیٹی کی مشاورت کے بغیر نام نہیں دینے چاہیے تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف سے رابطہ کرکے میٹنگ کے لیے ان کے نام مانگے تھے ۔جس پر تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر ، زرتاج گل ، عامر ڈوگر ، علی محمد خان ، بیرسٹر علی ظفر ، حامد رضا اور دیگر کے نام بھجوا ئے تھے۔اس سے قبل پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے اور 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔اس حوالے سے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزرا نے متعلقہ افراد سے رابطے اور ملاقات کا یقین دلایا۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا ،عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔اجلاس دن 11 بجے ہوگا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ پیرکو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا تھا۔تاہم پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں رات گئے فیصلہ تبدیل کیا گیا۔دوسری جانب اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر