ٹرمپ دور میں کساد بازاری نہ ہونے کی کوئی ضمانت نہیں، امریکی وزیرخزانہ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ امریکی معیشت کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں کساد بازاری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کساد بازاری نہ ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ کیا کوئی پیشگوئی کر سکتا تھا کہ کووڈ آئے گا؟
امریکی وزیر خزانہ نے این بی سی کے “میٹ دی پریس” میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت مضبوط پالیسیوں پر کام کر رہی ہے اور معیشت میں کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے ایسی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ کساد بازاری کے خدشات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بحران کی جانب نہیں بلکہ منتقلی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ٹرمپ کی پالیسیوں میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال کے سبب حالیہ دنوں میں امریکی اسٹاک مارکیٹیں تیزی سے گری ہیں ۔
ان میں میکسیکو اور کینیڈا جیسے بڑے تجارتی شراکت داروں کے خلاف ٹیکس کی دھمکیاں شامل ہیں جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نمایاں طور پر کم کرکے ممکنہ کساد بازاری سے متعلق خدشات کو بڑھادیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر