اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شن بیت کے سربراہ نے وزیر اعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور کہا نیتن یاہو کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے۔اسرائیلی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ فیصلے کے حقائق اور قانون پر مبنی ہونے کا جائزہ لیے جانے تک برطرفی ممکن نہیں ہے۔
نیتن یاہو کا داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان، سربراہ کا فیصلہ ماننے سے انکار



