پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرسمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کےحق میں دلائل دیے۔ جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دے دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کے لیے بیرسٹرگوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ہمایوں محمد اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام دیےگئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائےگا جس میں پارلیمان میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر