یمن میں امریکی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

صنعاء/عدن، یمن (شِنہوا) یمن کے شمالی علاقے میں حوثی مقامات پر امریکہ کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ کم از کم 101 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ نے اتوار کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ امریکہ کے فضائی حملے یمن بھر میں جاری ہیں۔
اس جانی نقصان کی اطلاع متعدد مقامات دارالحکومت صنعاء، حوثیوں کے مضبوط گڑھ شمالی صوبہ صعدہ اور حوثیوں کے زیر انتظام یمن کے دیگر صوبوں سے دی گئی ہے۔
حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ فوجی کارروائی میں شمالی صنعاء کے آل جارف رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد صنعاء کے مشرقی علاقے میں شواب رہائشی علاقے پر کئی بم گرائے گئے۔
تازہ حملے گروپ کے شمالی اہم مضبوط گڑھ صعدہ کے شمالی حصے میں واقع اس کے مرکزی شہر پر کیے گئے ہیں۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق صنعاء میں کیے جانےوالے حملوں میں آل جارف علاقے میں حوثیوں کے زیر انتظام ریاستی ٹیلی ویژن اسٹیشن کے قریب گولہ بارود اور راکٹ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ علاقے سے سفید دھویں کے بادل بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیے اور فضائی حملوں کے بعد دھماکےبھی ہوئے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر