نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ایف آئی اے حکام سے منسوب کرنا مہنگا پڑگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اداکارہ نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سے منسوب کرکے بلیک میلنگ کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا۔

ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے اور سائبر کرائم سرکل نے نادیہ حسین سے رابطہ کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کو بدنام کرنے کی کوشش پر نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، نادیہ حسین کو اگلے ہفتے بیان قلم بند کرانے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیم آج صبح آئی تھی جس نے انہیں موصول ہونے والی فون کال اور ان کے بیان سے متعلق معلومات لیں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ساری معلومات فراہم کیں، سوشل میڈیا پوسٹ کی ڈسکرپشن پر واضح کیا تھا کہ یہ فراڈکال ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ کرنے سے قبل فراڈ کال سے متعلق ایف آئی اے کو آگاہ بھی کیا تھا۔

نادیہ حسین نے کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور اگلے ہفتے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈيا پر ایک آڈیو میسج شيئر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ان سے ایف آئی اے حکام نے شوہر کے کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے۔

صورت حال واضح ہونے پر جیو نیوز سے گفتگو میں نادیہ حسین نے کہا کہ کسی شخص نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر انہيں فون کیا اور 50 لاکھ روپے مانگے، انکار پر دھمکیاں دیں اور فون بند کردیا، انہوں نے اس فون کال کی ایف آئی آر درج نہيں کرائی لیکن ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت ضرور درج کرائی ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر