اگر ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ ایاز صادق کا اپوزیشن کو جواب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہناتھاکہ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پرفخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے، دوسرا شہید ہوتا ہے۔انہوں نے کاہ کہ اپوزیشن کے لوگ اس ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، اگر ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ ان کا کہنا تھاکہ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی پھر باہر جا کر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں لیے جاتے، میں اس حوالے سے ریکارڈ پیش کر سکتا ہوں، یہ ایوان میں نہیں آتے، ان کے توجہ دلاؤ نوٹس ڈراپ ہو جاتے ہیں۔قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر کی تجویز مان لی ہے، اب ایوان کو رولز کے تحت چلائیں گے، دو حکومتی اراکین کے بعد ہی ایک اپوزیشن رکن کو بولنے کی اجازت ملے گی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر