دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کے مطابق ہم نے اس دہشت گردی کی رپورٹس کو دیکھا ہے اور اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں گے۔ترجمان کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کومضبوط بنانے کو تیار ہے، چین خطے کو پرامن،محفوظ اور مستحکم رکھنے کیلئے تیار ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتےہیں، ٹرین مسافروں کو یرغمالی بنانےکی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں، یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا اور بازیاب کروائے گئے بچوں اورخواتین کوانسانی شیلڈ کے طور پراستعمال کیا جارہا تھا۔فورسز نے موقع پر موجود تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر