’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، محکمہ داخلہ پنجاب کا مراسلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مراسلے میں کہا گیا ہے کہ “گڈ ٹچ بیڈ ٹچ” سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے کیونکہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔مراسلے کے متن کے مطابق ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے کے مطابق جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔مراسلے کے متن کے مطابق بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے ڈرنا نہیں، بے نقاب کرنا ہے، بچوں کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ ماڈیول شامل کرنے کیلیے ماہرین سے مدد لی جائے اور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ذریعے “گڈ ٹچ بیڈ ٹچ” آگاہی مہم بھی تیار کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر