بھارتی دراندازی کی وجہ سے ٹرینوں پر حملے ہو رہے لیکن ہم ڈریں گے نہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قصور کے علاقے کھڈیا ں میں وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید کے اعزاز میں عوامی افطار ڈنر اورجلسے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ ایک بار پھر ملک میں دہشت گردوں کی یلغار ہے، بلوچستان میں بھارتی دراندازی سے آگ لگائی جا رہی ہے، راستے سے بھٹکے لوگ پاک فوج پر حملہ آور ہیں اور ٹرینوں کو روک کر دہشت گردی کر رہے ہیں۔ملک محمد احمد خان کاکہنا تھاکہ بھارتی دہشت گردی کی وجہ سے ٹرینوں پر حملے ہو رہے ہیں، دہشت گرد ایک بارپھرپاکستان پر حملہ آور ہیں لیکن ہم ڈریں گے نہیں، پہلے بھی ردالفساد جیسے آپریشن کیے تھے، ہمیں اپنے وزیراعظم اور سپہ سالار پر یقین ہے، خوارج کا مکمل خاتمہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بزداروں کی حکومت نے وسائل کی لوٹ مار کی، انتشار اور افراتفری پھیلائی، اب بھارتی دراندازی سے آگ لگائی جا رہی ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید کا کہنا تھاکہ وہ اپنی ذمہ داری احسن انداز سے نبھائیں گے۔مزید برآں وزیر مملکت برائے توانائی عبد الرحمن کانجو کاکہناتھاکہ ہم فخر سے بچوں کو بتائیں گے ملکی تعمیر و ترقی میں ہمارا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر