اس حکومت کے ایک سال میں جو کچھ کرسکتے تھے وہ کیا ہے: مراد علی شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سندھ حکومت نے بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے،کوشش کی ہے کہ گورننس میں ڈیجیٹلائزیشن لائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا اور ایک سال میں تقریباً 10ارب روپے ایک لاکھ سے زائد ہاریوں کو دے چکے ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ طلبہ کے لیے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کیا، اس پروگرام سے 3 جامعات میں 11 ہزار 71 طلبہ نے گریجویٹ کیا جب کہ آئی ٹی میں ہم نے 3 پورٹلز بنائے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز ہمارا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جب کہ کراچی میں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، گھوٹکی میں زرعی ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا ہے، ڈرون کے ساتھ دیہاتوں کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک سال میں جوکچھ کرسکتے تھے وہ کیا، ہم قائداعظم اور ذوالفقارعلی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر