بارڈر سے چینی افغانستان اسمگل نہیں بلکہ برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شوگر کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے مکینزم تیار کیا ہے، جب سے مانیٹرنگ سسٹم آیا ہے 6 شوگر ملوں کو سیل کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سسٹم آنے کے بعد شوگر ملوں کو جرمانے ہوئے، اس سال 24 بلین سیلز ٹیکس شوگر ملوں سے اکٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 6 شوگر ملز سیل اور ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے، چینی کی اس سال 5.7 ملین ٹن پیداوار ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ فروری میں 3 ارب 10کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر پاکستانیوں نے بھجوائیں، پچھلے سال اسٹاک مارکیٹ میں 7 آئی پی اوز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا اتار چڑھاؤ اپنی جگہ لیکن کچھ چیزیں اسٹرکچرل ہوتی ہیں، 2025 میں مزید بہتری آئے گی، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر