آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جیو نیوز نے عالمی کرکٹ کے منتظم ادارے ( آئی سی سی ) سے میزبان پاکستان کی چمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب کے معاملے پر تبصرہ طلب کیا۔آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی دراصل ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے او اُن کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ شرکت نہ کر سکے۔ترجمان نے کہا “محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا”۔تقریب میں پاکستانی نمائندگی کے فقدان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے آئی سی سی نے اپنی ایوارڈ تقریبات کے طے شدہ پروٹوکول کی وضاحت کی۔آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ” انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مزید زور دیا کہ یہ پروٹوکول اس کے تمام ٹورنامنٹس میں مستقل طور پر نافذ رہا ہے اور یہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے لیے مخصوص نہیں تھا ۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔اگرچہ ٹورنامنٹ کے بیشتر میچز پاکستان میں کھیلے گئے لیکن چمپئینز ٹرافی کے فائنل کی دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان ملک کی عدم شرکت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر