سعودی آرامکو کے سی ای او نے چینی منڈی کو اہم قرار دے دیا

ریاض(شِنہوا) سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے کہا ہے کمپنی کے لئے چینی منڈی نہایت اہم ہے۔
ناصر نے کمپنی کی 2024 کی آمدنی سے متعلق حالیہ ٹیلی فون پریس کانفرنس میں کہا کہ کمپنی بالخصوص پیٹرو کیمیکل اور نئے توانائی شعبوں میں اضافی سرمایہ کاری کےذریعے چین کے ساتھ تعاون مسلسل گہرا کر رہی ہے۔
ناصر نے چین کو سعودی آرامکو کے خام تیل کی برآمدات کے لئے اہم منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پیٹرو کیمیکل حکمت عملی میں بھی چین اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چین کی ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل صنعت خاص طور پر پیٹرولیم کیمیکل کو دنیا کےصف اول کے معیار پر پہنچتا دیکھ رہے ہیں جس سے سعودی آرامکو کو تعاون کے اہم مواقع ملیں گے۔
سرمایہ کاری کے منصوبوں سے متعلق ناصر نے تصدیق کی کہ سعودی آرامکو چین میں کئی اہم سرمایہ کاری کے لئے فعال انداز سے سرگرم ہے اور یہ تمام اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی مشترکہ سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرتے ہوئے سائنو پیک جیسے چینی کاروباری اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون میں اضافہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا چینی منڈی اور چینی شراکت دار سعودی آرامکو کی عالمی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم باہمی ترقی کے لئےمزید چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر