آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست اور مجھے فتح ہوئی: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کوایکسپوز کردیا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانی پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں ہے، تنقید کرنی ہوتومعیاری تنقید کریں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے، ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟انہوں نے مزید کہا آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر