کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلان طلب کرتے ہوئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کوکم از کم37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سوشل سکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے۔اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نواز ویلنس سینٹر بنیں گے، مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا، لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانےکا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہترروزگار، اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر