ہنگو: بل کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی بجلی منقطع، موبائل ٹارچ سے مریض کا علاج کیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہنگو کا کہنا ہے ہر ماہ اپنا بل جمع کراتے ہیں لیکن اس کے باوجود پیسکو نے بغیر نوٹس کے بجلی لائن منقطع کر دی۔ایم ایس ہنگو کا کہا ہے کہ رات کو بجلی منقطع ہونے سے موبائل ٹارچ کی مدد سے مریض کا علاج کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے قریب پولیس لائن بل کا بوجھ بھی اسپتال پر ہے تاہم اس حوالے سے ڈی ایس پی پولیس لائن کا کہنا ہے کہ پولیس لائن ہنگو کو بجلی کے 2 میٹرز لگے ہوئے ہیں، مارچ میں ہم نے 24 لاکھ روپے بل جمع کیا، ہمارے اوپر کوئی بقایاجات نہیں ہیں۔ایس ڈی او پیسکو مہتاب خان نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر 3 ماہ کے بقایا جات ہیں اور ٹھوس جواب نہ ملنے پر بجلی منقطع کی گئی، تاہم فی الحال اسپتال کی بجلی بحال ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر