لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکاحکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے معاملے پر درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسز میں تبدیل کرنے کےلیے فیز آؤٹ پالیسی بنانی چاہیے، الیکٹرک بسوں کی طرف جانا بہت ضروری ہےچاہے اس میں 2، 3 سال کاعرصہ لگ جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کورکشہ مینوفیکچررز پربھی پالیسی بنانےکاحکم بھی دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو رکشوں سے متعلق پالیسی بنانی چاہیے، رکشوں کو الیکٹرک رکشاز میں کنورٹ کیاجاسکتا ہے، بھارت اور دیگر ممالک میں کامیابی سےکیاجاچکا ہے، رکشا مینوفیکچررزکو ساتھ ملا کرپلان بناناچاہیےکہ دھواں کیسےکنٹرول کیاجاسکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ صبح میں اسکول جاتےہوئے اور چھٹی کے ٹائم ایک مربوط ٹریفک پلان بنانا ضروری ہے، بڑے اسکولوں کےلیے پارکنگ ایریا لازم ہونا چاہیے، لوگوں کوحکومت کے ساتھ مل کر چلناہوگا، گھرکے آگے صفائی اور خوبصورتی کاخیال کرناہوگا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر