جے یو آئی نے اپوزیشن الائنس میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کو اپنی شرائط سےآگاہ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے اسد قیصر کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا اور اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتایا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی کئی شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں اور اسد قیصر نے شرائط سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی کوباضابطہ آگاہ نہیں کیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسد قیصربانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سےآگاہ کیا ہے، تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرعمل درآمد ہوگا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جےیو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائےگا۔دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں، ان سے اتحاد کے بارے میں ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کا انتظار ہے۔جے یو آئی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں الیکشن آڈٹ کے مطالبے پر کہا کہ ہم سے بھی پشاور میں سیٹیں چھینی گئیں جو چاہتا ہے آئے اور پشاور میں الیکشن آڈٹ کرا لے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر