حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز کو وزارت پیٹرولیم جبکہ حنیف عباسی کو وزیر ریلوے مقرر کر دیا گیا ہے۔خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو میری ٹائم افیئرز، رضا حیات کو وزارت دفاعی پیداوار اور شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت دی گئی ہے۔ اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کی وزارت تفویض کی گئی ہے۔مختار احمد ملک کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک رشیداحمد خان وزیر مملکت برائےنیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت برائے پاور اور پبلک افیئرز یونٹ جبکہ عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کیا گیا ہے۔ بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے، کیسو مل کھئیل داس کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی مقرر جبکہ محمد عون ثقلین کو وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔سید توقیر حسین شاہ کو مشیر برائے وزیراعظم آفس جبکہ محمد علی کو مشیر برائے نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کر دیاگیا ہے۔ہارون اختر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ حذیفہ رحمان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ اینڈ کلچر، مبارک زیب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور طلحہ برکی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ہوں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر