بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلال بن ثاقب قومی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی اور محفوظ و شفاف مالیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔وزارت خزانہ نے بلال بن ثاقب کے پاکستان کرپٹو کونسل کو چیف ایڈوائزر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔بلال بن ثاقب کے ویب تھری انویسٹر، اسٹریٹجک ایڈوائزر اور بلیک چین اسپیس کلا لیڈر ہونے کا اعتراف ممتاز جریدے فوربس نے بھی کیا تھا۔بلال بن ثاقب کی شاندار خدمات کا اعتراف بادشاہ چارلس، آنجہانی ملکہ برطانیہ اور مئیر لندن صادق خان بھی کر چکے ہیں، ملک میں مثبت تبدیلی لانے پر وزیراعظم برطانیہ بلال بن ثاقب کو 163nd پوائنٹس آف لائٹس سے بھی نواز چکے ہیں۔کووڈ وبا کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس کے تحت ہزاروں مفت کھانے تقسیم کرنے پر بلال بن ثاقب کو ایم بی ای کے اعزاز دیا گیا، بلال وزارت خزانہ کو کارکردگی اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے لیے مشورے دیں گے۔اس حوالے سے بلال بن ثاقب نے کہا کہ درست حکمت عملی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے، کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے پاکستان میں بے انتہا مواقع موجود ہیں، نوجوان ڈیجیٹل مستقبل کے محرک بنیں گے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر