وفاق نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا: وزیر اعلیٰ کے پی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، کرم میں امن و امان قائم رکھنےکیلئے کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے ہیں، افغانستان سے بغیر بات چیت کے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے، دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی، یہ پورے ملک میں پھیلے گی۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جا رہے، حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا، پی ٹی ایم پر مقدمات وفاق نے بنائے ہیں ہم اس کےحق میں نہیں۔وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا یہ دہشتگردی روکنے کیلئے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں، قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں، ان کی کیا کارکردگی ہے؟ حکومت نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہیں، کارکردگی کچھ نہیں، میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کر دوں تو اس سےکیا کارکردگی ظاہر ہو گی۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی، بانی پی ٹی آئی کو اسٹیڈیم سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی گئی، اسٹیڈیم میں پختونخوا کا اپنا سپر لیگ بھی شروع کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر