بیجنگ (شِنہوا)چین میں ہاؤسنگ کے فروغ کے لئے اختیار کی جانے والی پالیسیوں کی بدولت پراپرٹی کا شعبہ حالیہ مہینوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اس کے نتیجے میں لین دین کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے اور ریئل اسٹیٹ اداروں میں ترقی کی نئی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یہ صحت مند اور زیادہ پائیدار ترقی کے رجحان کی طرف ایک تبدیلی کی علامت ہے۔
صنعتی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں سال کے آغاز سے متعدد شہروں میں گھروں کے خریداروں کے لئے بہتر توقعات کے ساتھ، نئے اور استعمال شدہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت میں ایک مثبت رجحان ہوا ہے جو مارکیٹ میں رسد اور طلب کے درمیان ایک زیادہ متوازن تعلق کو فروغ دے رہا ہے۔
معروف رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ Fang.com کے مطابق بیجنگ میں نئے مکانات کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 47.11 فیصد اضافہ ہوا جس میں ریکارڈ 2ہزار295 یونٹس کی آن لائن فروخت کے معاہدے ہوئے۔
استعمال شدہ گھروں کی خرید و فروخت شہر کی پراپرٹی مارکیٹ کا ایک اہم حصہ ہے جس میں اسی مدت کے دوران 92.3 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسرے درجے کے شہر اور سائنس و ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مرکز ہانگ ژو کے ضلع شی ہو میں وین کے تیار کردہ ایک نئے رہائشی مقام پر بہار تہوار کی تعطیلات کے بعد پہلے ہفتہ کے اختتام کے دوران یومیہ 100 سے زائد گروپس آئے جو گزشتہ ہفتے سے دوگنا تھے۔
منصوبے کے مارکیٹنگ منیجر کے مطابق اس رجحان کو شہر کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور پرامید ترقی کے امکانات کے باعث خریداروں کی توقعات میں بہتری کہا جاسکتا ہے۔
چین میں مضبوط پالیسی تعاون سے پراپرٹی مارکیٹ کی بحالی میں اضافہ
