عمران اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کا عدالت میں بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پربانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سےملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے؟ اس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عبدالغفور انجم نے جواب دیا اس عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہورہا ہے اور درخواست گزار کے وکیل کو بھی اس سےمتعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ اگرچہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی یقین دہانی آجائےکہ عدالتی فیصلے پرعمل درآمدہوگا، مسئلہ ان کی طرف سے نہیں آتا، کسی اور کی طرف سے آتا ہے، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا۔ چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے ریمارکس دیے ہم یہاں بیٹھے ہیں، دیکھ لیں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد درخواست نمٹا دی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر