ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا ملنا غیرمعمولی فیصلہ تھا، تلخیاں وقت کیساتھ کم ہوں گی: خالد مقبول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا ملناغیرمعمولی قسم کا فیصلہ تھا، دونوں کےملاپ کے وقت تلخیاں بہت تھیں، یہ فطری ہے جو وقت کے ساتھ کم ہو جائےگا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگوں کاگورنر سندھ کوپسند کرنا یا نہ کرنا فطری ہے، ہر پارٹی میں مختلف فیصلوں کو ہرکارکن ایک الگ نظر سےدیکھتا ہے لیکن میری موجودگی میں کسی کوپارٹی چھوڑکر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اوپربیٹھےلوگوں کوزیادہ اندازہ ہوتا ہے اور وہ مشکل فیصلےکرتےہیں، بعض اوقات پارٹی کے بڑوں کے فیصلوں کا مطلب نیچےتک نہیں پہنچ رہا ہوتا، 23اگست 2016 کو جو فیصلہ کیا اس کے بعد جو مدد ملنی چاہیے تھی بہت لوگوں کی وجہ سےنہیں ملی، جب الگ ہونےکا فیصلہ کیا تو ہمارے دفاتربند کردیےگئے اور جینا دوبھرکر دیاگیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نہیں پتا 2016 کےفیصلےبعد کس کوکامیاب کرنا تھا جو ہمارا راستہ روک کر رکھا، اب ہمیں مخالفت کی وہ شدت ریاست سے نظر نہیں آتی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی بلکہ لیک ویڈیوکی تحقیقات کے لیے معطل ہے، آئینی اور قانونی تقاضے پورےکیے بغیر اس طرح رابطہ کمیٹی تحلیل ہوبھی نہیں سکتی، رابطہ کمیٹی کوبحال کرنےکےمعاملےکوبھی جلد حل کرلیں گےان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کے لیےشروع میں میرانام ہی نہیں تھا، ہم نےدوسرے نام دیےتھے، فوری طور پرکابینہ بننی تھی تو میرا نام وزارت کےلیےلیاگیا، یہ میرے ساتھ تیسری بار ایسا ہوا تھااور ہربارمیں نے استعفیٰ بھی دیا، میرے پاس دو وزارتیں تھیں ابھی ایک وزارت چھوڑی ہے، آنے والے وقتوں میں تنظیم پر مزید توجہ دینےکےلیےاورمحنت کرنی ہوگی۔خالد مقبول نے کہا کہ 22 نشستوں کےساتھ ہم مسلم لیگ ن کی کابینہ میں سب سےبڑے اتحادی ہیں، ہماری وفاقی کابینہ میں نمائندگی زیادہ ہونی چاہیے تھی، شروع میں مسلم لیگ ن سےکابینہ کا حصہ بننےکی معذرت کرلی تھی،جو وزارتیں ملیں وہ ہم ہرگز نہیں چاہتے تھے، ہماری ترجیحات کچھ اور تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج میئرکراچی یہ نہیں کہہ سکتےکہ میرےپاس اختیارات نہیں ہیں، میئرکو اختیارات دینے والے انھی کے وزیراعلیٰ سندھ ہیں، پیپلزپارٹی بڑی کلیئر ہےکہ کہاں کام کرنا ہےکہاں نہیں کرنا، ایم کیو ایم ایک ہی ہے،ا یم کیو ایم لندن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر