اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پولیس حکام نے بتایا کہ ارمغان قریشی کے خلاف مقدمہ وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں اپریل 2024 میں درج ہوا تھا۔مدعی کے مطابق ملزم ارمغان نے اپنے خلاف مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکی آمیز میسج کیے تھے۔ مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 22 اپریل 2024 کو ارمغان نے واٹس ایپ پر میسجز کیے تھے کہ پیچھے نہ ہٹے تو جان سے جاؤ گے یا غائب کروا دوں گا، مجھے اور میری فیملی کو مغلظات بھی بکی گئی تھیں۔
وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنےآگیا



