دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا، حملہ آور مولانا حامد سے ملا، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کیلئے نادرا کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامدالحق مسجد سےگھر کیلئے نکلے تو سیڑھیوں کے قریب حملہ آور ان سے ملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا تفتیشی ٹیمیں اس معاملے کی کھوج لگا رہی ہیں۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات 3 زاویوں سے جاری ہیں، سی ٹی ڈی سمیت مختلف ادارے تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت گرفتار کر کے سزا دلائی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں سربراہ جے یو آئی (س) اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید ہوئے تھے۔واقعے کا مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش بمبار کی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے اور اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر