سندھ میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے تحت 2 مارچ کی رات سے 3 مارچ کی صبح تک سندھ کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 2 مارچ سے 3 مارچ تک سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔
کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر کا دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر