پنجاب، کے پی، استور اور آزاد کشمیر میں بارش و برفباری، نظام درہم برہم ہونے سے سیاح پھنس گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔شکر گڑھ، حافظ آباد، کمالیہ اور وہاڑی میں بھی بادل برسنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی جب کہ رات اوباڑو اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوئی، لوئردیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ادھر گلیات ، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہوگئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔استور میں تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے جب کہ 3 روز سے جاری برفباری کے باعث بجلی اورپانی کی سپلائی معطل ہے۔استور کے کئی بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہے جب کہ خچک کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے استور ویلی روڈ بلاک ہوگئی۔علاوہ ازیں شدید برف باری کے باعث آزاد کشمیر کی وادی لیپا اور کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، برفانی تودے گرنے سے شاردہ تاوبٹ مرکزی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر