کراچی: بوٹ بیسن پر جھگڑے کا معاملہ، شہری پر تشدد کرنیوالے گارڈز گرفتار، مرکزی ملزم بلوچستان فرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر شاہ زین مری اور ان کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے ایک شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، فوٹیج میں شاہ زین مری کو اپنے سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیا گیا تھا۔شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس حوالے سے بتایا گیا رات گئے 2 مقامات پر کارروائی کرکے شہری پر تشدد کرنے والے 2 گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں گارڈز سے 4 جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، گرفتار غوث بخش اور جلاد خان، شاہ زین مری کے گارڈز ہیں۔ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا، واقعے کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گیا، شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔بعد ازاں ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہری پر تشدد میں ملوث مزید 2 نجی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعے میں ملوث مزید 3 گارڈز کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر