پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں، جب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں:نواز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصوبائی عہدیداروں نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔زاہد خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کے لیے ناگزیر ہوتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ، اُسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا۔پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا دل ہے ، وہاں کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو ترقی یافتہ معیشت میں ڈھالنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کام کر رہی ہے۔اس کے علاوہ زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم کیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر