لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کی میتیں وصول کیں جب کہ بعد ازاں میتوں کو پشاور پہنچادیا گیا۔پولیس حکام کہنا ہے کہ لبیاکشتی حادثےمیں جاں بحق افرادکاتعلق کرم سےتھا جب کہ حادثےمیں خیبرپختونخواکے16افراد شامل تھے۔ اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں، 5 فروری کوپیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے کہ متوفین کے جسدخاکی ان کے عزیزوں تک پہنچاسکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے جب کہ زندہ بچ جانے والے37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں۔ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ سبق سکھاتا ہے کہ غیرقانونی ذرائع سے یورپ جانےکی کوشش کتنی خطرناک ہوسکتی ہے، نوجوانوں سے اپیل ہے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع سے بیرون ملک جائیں۔ واضح رہےکہ لیبیا کے ساحل کے قریب 63 مسافروں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی جو مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی تھی جن میں سے 37 مسافر محفوظ رہے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر