میڈیا کی آزادی کے دفاع اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے پی ایف یو جے کا جامع منصوبہ تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آبادمیں ملک بھر سے شریک ساڑھے چار سو سے زائد ڈیلیگیٹس کے اجلاس میں سینیئر صحافی مظہر عباس، سلیم شاہد اور آصف بشیر چوہدری پر مشتمل کمیٹی نے ایف ای سی کی منظوری سے تیار کردہ ڈیکلیئریشن جاری کیا۔ڈیکلیئریشن میں کہاگیا کہ پی ایف یو جے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 سمیت تمام سیاہ قوانین کو ڈریکونین لا سمجھتی ہے ۔ جمہوریت پر سوالیہ نشان اٹھا کر عدلیہ و میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، آزادی صحافت پر قدغنوں کے باعث، چند آزاد میڈیا ہاؤسز بندش کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔پی ایف یو جے نے صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے عالمی سطح پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔پی ایف یو جے نے اعلان کیا کہ عید کے بعد پیکا کے خلاف حیران کن تحریک چلائی جائےگی جو حکمرانوں کو چونکا کر رکھ دے گی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا کو رکنیت دینے کے لیے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے رولز کی تیاری کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی۔ پی ایف یوجے نے صحافیوں کےخلاف شکایات درج کرانے کے لیے کونسل آف کمپلینٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی ۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر