اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق 600 سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی گئی تھی تاہم انہیں اب کل رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی جنگ بندی ڈیل میں آئی رکاوٹ دور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی قیدی کل کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔دوسری جانب امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نمائندے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، یہ مذاکرات قاہرہ یا دوحہ میں مصر اور قطر کی میزبانی میں ہوں گے۔
جنگ بندی معاہدہ: حماس کل 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں دے گی، فلسطینی قیدی بھی رہا ہونگے



