ٹرمپ کی مسک کے پاؤں چومنے کی جعلی ویڈیو امریکی سرکاری دفتر میں کیسے چلی؟ تحقیقات شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پیر کے روز یہ ویڈیو امریکی محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے دفترکی اسکرینز پر مختصر وقت کے لیے چلی۔ ویڈیو میں امریکی صدر کو ایلون مسک کے پاؤں چومتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو پر ’Long Live the Real King‘ کا جملہ بھی درج تھا۔ٹ
محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کےدفتر میں چلنے والی جعلی ویڈیو کا اسکرین گریب
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ عمل ٹیکس دہندگان کے وسائل کے غلط استعمال کے مترادف ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ متنازع ویڈیو ایسے وقت میں منظر عام پر آئی جب وفاقی ملازمین کو ایلون مسک کی جانب سے ایک ای میل میں اپنی کارکردگی ثابت کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہورہی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق یہ ویڈیو اس دن ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے سامنے آئی جس دن سے تمام ملازمین کو مکمل طور پر دفتر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ وفاقی ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم ختم کرنے کے ٹرمپ کے احکامات پر عمل کیا جاسکے۔ محکمے کے حکام فوری طور پر یہ معلوم نہ کر سکے کہ اسکرینز کو ہیک کر کے جعلی ویڈیو کیسے چلائی گئی اور بالآخر انہیں چند ڈیوائسز کو بند ہی کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر