لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ نے میدان مار لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے مطابق ملک آصف نسوانہ نے 7 ہزار 50 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 4 سو 60 ووٹ حاصل کرسکے۔نائب صدارت پر حامد خان گروپ کے عبدالرحمان رانجھا 8 ہزار 255 ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں حسیب بن یوسف نے 4 ہزار 5 سو 3 ووٹ لئے ۔سیکرٹری کی نشست پر سخت مقابلے کے بعد حامد خان گروپ کے فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ لے کرسیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل قاسم اعجاز سمرا کو 6 ہزار 630 ووٹ ملے۔فنانس سیکرٹری کے عہدے پر حام بن شعیب پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکےہیں جبکہ انتخابات میں 13 ہزار 6 سو 3 وکلاء نے رائے حق دہی استمال کیا۔نتائج آنے کے بعد نومنتخب عہدیداروں کے حامیوں جیت کی خوشی میں نعرےبازی کی جبکہ ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور 26 ترمیم کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر