مصطفیٰ قتل کیس: ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، ملزم عدالت میں کھڑے کھڑے گرپڑا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جس دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ارمغان کے دو ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرنا ہے، ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فارنزک بھی کرانا ہے۔دوران سماعت ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں گر گیا، جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی کورٹ ٹو میں بھی ملزم ایسے ہی گر گیا تھا، ملزم کا میڈیکل کرایا گیا تو بالکل فٹ تھا۔ملزم ارمغان نے عدالت میں الزام عائد کیا کہ مجھے کھانے بھی نہیں دیا جا رہا۔ملزم ارمغان کی والدہ کی جانب سے طاہر رحمان تنولی نے وکالت نامہ پیش کیا، عدالت نے ارمغان سے پوچھا کیا یہ آپ کے وکیل ہیں۔ملزم شیراز کے وکیل خرم عباس نے عدالت کو بتایا کہ شیراز کا اس کیس سے تعلق نہیں ہے، بغیر لیڈی پولیس اہلکار کےملزم کے گھر پر چھاپا مارا گیا، شیراز کی بہن کا لیپ ٹاپ بھی پولیس ساتھ لے گئی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی اور دونوں کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت بھی کی۔یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا اور پھر ایک ماہ بعد 8 فروری کو پولیس نے مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تھا جس دوران پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی تھی اور مقابلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزم ارمغان کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے شیرار کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لیجا کر جلا دیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کر کے جسم سے نمونے بھی اکٹھے کیے ہیں تاکہ ڈی این اے سے تصدیق ہو سکے کہ حب سے ملنے والی لاش مصطفیٰ کی ہی تھی یا کسی اور کی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر