چیمپئنز ٹرافی: دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے انتہائی سخت قواعد و ضوابط جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا جوش و خروش عروج پر ہے مگر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن دیکھنے والوں کے لیے قواعدو ضوابط جاری کردیے گئے ہیں بلکہ ان قواعد و ضوابط کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے نزدیک ٹکٹس کاوئنٹر اور عوامی پارکنگ ایریاز میں بلند و بالا پوسٹرز کی صورت میں آویزاں بھی کردیا گیا ہے۔شائقین کرکٹ کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاسی جلسہ گاہ نہ بنائیں، دبئی اسٹیڈیم کے باہر بڑے بڑے بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر واضح الفاظ میں درج ہے۔بینرز پر شائقین کو واضح پیغام ہے دیا گیا ہےکہ ’سیاسی خیالات، نعرے، پوسٹرز اور بینرز گھر پر چھوڑ آئیں‘!دھماکہ خیز مواد؟ خبردار، ہوشیار !حکام نے شاید کرکٹ فینز کی ’تخلیقی صلاحیتوں‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ غیر معمولی اشیاء کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کیا ہے جن کی موجودگی کا امکان دبئی میں ناممکن ہے۔شائقین کو کہا گیا ہے کہ نہ کوئی ہتھیار، نہ چاقو، نہ بم اور نہ ہی پستول اسٹیڈیم میں لائیں، بینرز پر بم اور پستول کی تصویری وضاحت دیکھ کر کچھ شائقین نے مذاق میں کہا، “بم تو چھوڑیں —کیا ہمیں اپنے چیمپئن ‘سرفراز’ اسٹائل میں پانی کی بوتل بھی اسٹیڈیم لانے نہیں دیں گے!”کھانے پینے کی ممانعت، مگر بچوں کے لیے سہولت!یقیناً، ممنوع ہدایت نامے میں پانی کی بوتل کو بھی رکھا گیا ہے اور شائقین کو کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اسٹیڈیم میں لگائے گئے فوڈ اسٹالز سے خریدیں، گھر سے کچھ لانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹیڈیم میں بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا ہے البتہ چھوٹے بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری اشیاء لانے کی اجازت ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟گھر کے پالتو جانوروں کو اسٹیڈیم نہ لائیں !پالتو جانور رکھنے والے شائقین کو بھی صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اپنے کتے، بلی، یا خرگوش کو کرکٹ کا فین بنانے کی کوشش نہ کریں۔یہ ہدایات پڑھ کر ایک شائق نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میرا طوطا کرکٹ کا فین ہے، کیا میں اسے ساتھ نہیں لاسکتا‘؟سکیٹ بورڈ اور سائیکل ممنوع!ٹریفک جام سے بچنے کے لیے کچھ شائقین اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے کبھی کبھار اسکیٹ بورڈز اور سائیکل کا سہارا لیتے ہیں مگر دبئی اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے اب اعلان کردیا ہے کہ یہ چیزیں اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔فلیش فوٹو اور ریکارڈنگ؟ میچ کا سکون خراب نہ کریں!حکام نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ میچ کے دوران نہ تو فلیش فوٹوگرافی کریں اور نہ ریکارڈنگ کیونکہ اس سے نہ صرف کھلاڑی متاثر ہوں گے بلکہ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہوگی۔ زہریلا مواد بھی اسٹیڈیم نہ لائیں!حکام نے شائقین کو کہا کہ گھر سے نہ تو کوئی شیشے کا گلاس لائیں اور نہ الکوحل اور کسی قسم کا زہریلا مواد بھی لانے کی کوشش نہ کریں۔کرکٹ کے کھیل کو شفاف رکھنے کیلئے ریڈیو کمیونیکشن ڈیوائسز پر بھی پابندی لگائی گئی ہے تاکہ اسٹیڈیم میں نصب انٹرنیٹ اور کمیونیکشن سسٹم پر ان کی فریکونسی اثر انداز نہ ہو ۔دبئی میں کرکٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں کرکٹ سے لطف ہوں اور قواعد کی پابندی کریں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر