ملتان اور رحیم یار خان میں ٹریفک حادثات سے 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر بس اور رکشے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس کو شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹریلر کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بس پہلے موٹروے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر ٹریلر سے ٹکراگئی، ٹکر کی وجہ سے مسافر بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا اور ٹریلر الٹ گیا۔ادھر پڈعیدن میں مورو کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جب کہ سرگودھا میں ہجن روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سیم نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 3 مزدور زخمی ہوگئے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر