کُرم زمین کا نہیں فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی قوتیں پوری طرح ملوث ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کُرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھےکیوں ہٹاتے ہیں، زمین کے تنازعےتو بہت ساری جگہ پر ہوتےہیں، لیکن کہیں نہیں ہوتا پورےکے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو چند لوگوں میں اور کسی ایک قوم میں ہوتا ہو گا۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کُرم میں جو ہو رہا ہے یہ فرقہ واریت ہے جس میں عالمی اور بیرونی قوتیں پوری طرح انویسٹمنٹ کررہی ہیں، بیرونی طاقتیں کُرم میں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں، یہ طاقتیں کُرم کی چنگاری سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں۔علی امین کا کہنا تھا کہ جرگے سے کُرم کا مسئلہ حل ہو جائے تو ٹھیک ورنہ حکومت کی تیاری مکمل ہے، کُرم میں دہشتگردی میں ملوث عناصر بچ نہیں سکیں گے۔ان کا کہنا تھا جس طرح کا وہاں پر اسلحہ اور بارود سپلائی اور استعمال ہو رہا ہے اس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں، ہم بھرپور کام کر رہے ہیں، 2 ارب روپے کے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں، ہم نے ہیڈ منی بھی رکھ دی ہے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، واضح پیغام ہے جو غلط ہے، دہشتگردی پھیلا رہا ہے وہ بچےگا نہیں، اس کو سزا ملے گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر