عمران خان کی صحت خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں وہ صحت مند ہیں: علیمہ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں سہولیات مل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی، آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروانی۔علیمہ خان نے بتایا کہ جیل سے دو کلومیٹر پہلے ہماری گاڑی روکی گئی، وکلا کو روکا گیا، سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا، ہمیں بھی 50 منٹ روکا گیا پھر اجازت ملی تو ہمیں اڈیالہ آنے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیل رولز اور کورٹ آرڈر کی یہاں کوئی وقعت نہیں ہے،کوئی بانی پی ٹی آئی کو نہیں مل رہا تو ایسی خبریں ان کی میڈیا فیکٹری سے نکل رہی ہیں، مجھ سے منسوب اسکرین شاٹ فیک ہیں یہ خود بنا رہے ہیں، آپ نے میرے فون سے یہ چیزیں نکال بھی لی ہیں تو لائیں عدالت میں پیش کریں۔سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ ہم ایک بجےکے یہاں آئے ہوئے تھے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی، اچھی بات یہ ہے بہنوں کی ملاقات ہوئی، فیملی کے 5 ممبران ملے، علیمہ خان نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے، انہیں لگتا ہے راستے بند کرنے اور ملاقات نہ کرانے سے بانی پی ٹی آئی دباؤ میں آجائیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں سمجھ سکے وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر