اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو: مریم نواز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا ہے، قوم کے بچوں کو ہنگامہ آرائی پر لگا رکھا تھا، انہیں تشدد اور مار پیٹ پر اکسایا ہوا تھا لیکن اب بانی پی ٹی آئی کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا تھا، رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی، ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالا، دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں ، آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں ایک سال کی کارکردگی لےکر آپ کے پاس آئی ہوں، دو سال پہلے ہر جگہ سے بری خبریں آرہی تھیں، آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، بری خبریں صرف اڈیالا جیل سے آرہی ہیں، اڈیالا جیل سے سے خط پر خط آرہے ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو ، اللہ تعالیٰ کےنظام میں ناانصافی نہیں، آج مرکز میں نواز شریف کے بھائی اور پنجاب میں ان کی بیٹی کی حکومت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف وعدے اور اعلانات لے کر نہیں آئی، سارے وعدے وفا کرکے آئی ہوں،گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ کا قرضہ دیا جارہا ہے،کسانوں کو پانچ لاکھ کسان کارڈز فراہم کردیےہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر