کراچی میں بڑھتے حادثات اور امن و امان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلالی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیونیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بلائی جانے والی کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں دیگر جماعتوں سمیت ایم کیو ایم بھی شرکت کرے گی جس میں فاروق ستار، علی خورشیدی، طٰحہ احمد اور دیگر شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے خاص طور پر مدعو کیا ہے، کانفرنس میں ڈمپر حادثات اور اس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں حال ہی میں پیش آنے والے ہیوی ٹریفک کے حادثات میں متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ بعض مقامات پر شہریوں کی جانب سے واٹر ٹینکر اور ڈمپر جلانے کے واقعات بھی پیش آئے۔علاوہ ازیں سندھ حکومت نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر صبح 6 سے رات 10 تک پابندی عائد کی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر