بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھاکہ سویلینزکا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا: جج آئینی بینچ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جہاں ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سادہ لفظوں میں بات کروں تو سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکےکورٹ مارشل نہیں کیاجاسکتا، سویلینز کاکورٹ مارشل شفاف ٹرائل کےبین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلاف ہے کیونکہ بین الاقوامی تقاضا ہے کہ ٹرائل کھلی عدالت میں، آزادانہ اور شفاف ہونا چاہیے۔ سلمان اکرم نے کہا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ٹرائل کے فیصلے پبلک ہونے چاہئیں، دنیابھر کے ملٹری ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں عدالتوں میں جاتی ہیں، یورپی عدالت کے فیصلے نےکئی ممالک کوکورٹ مارشل کاطریقہ کار بدلنے پر مجبورکیا۔اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا اگر بین الاقوامی اصولوں پر عمل نہ کیا جائے تو نتیجہ کیا ہوگا؟ سلمان اکرم نے کہا بین الاقوامی اصولوں پر عمل نہ کرنے کا مطلب ہے کہ ٹرائل شفاف نہیں ہوا۔جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کوئی ملک اگر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو تو کیا ہوگا؟ سلمان اکرم نے جواب دیا کچھ بین الاقوامی اصولوں کو ماننے کی پابندی ہوتی ہے اور کچھ کی نہیں ہوتی۔ سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ شفاف ٹرائل کا آرٹیکل10 اے بین الاقوامی اصولوں کی روشنی میں ہی آئین کاحصہ بنایا گیا، اس پر جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھاکہ سویلینزکاکورٹ مارشل نہیں ہوسکتا۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں کہا کہ برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی نہیں بلکہ آزاد ججز کرتے ہیں، ایف بی علی کیس کے وقت آئین میں اختیارات کی تقسیم کا اصول نہیں تھا، پہلے تو ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار فوجداری ٹرائلز کرتے تھے، کہاگیا اگر ڈی سی فوجداری ٹرائل کرسکتا ہے تو کرنل صاحب بھی کرسکتے ہیں۔ سلمان اکرم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے مطابق پاکستان میں فوجی عدالتیں آزاد نہیں، رپورٹ میں حکومت کو فوجی تحویل میں موجود افراد کو ضمانت دینے کا کہا گیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر